Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے سابق آئی سی سی پینل امپائر علیل، مقامی اسپتال میں آپریشن

شائع 15 مئ 2020 03:20pm

لاہور: پاکستان کے سابق آئی سی سی پینل امپائر خضر حیات علیل ہوگئے، مقامی اسپتال میں ان کا پراسٹیٹ گلینڈ کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد وہ اسپتال سے گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خضر حیات نے دوستوں اور شائقین کرکٹ سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے علیم ڈار سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچ سپر وائز کئے تھے۔

خضر حیات 11 سال فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے بعد امپائرنگ میں آئے اور 23 سال تک امپائرنگ کی۔

اس دوران انہوں نے 34 ٹیسٹ میچ اور 55 ایک روزہ میچز کے علاوہ 151 فرسٹ کلاس میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں۔